بھارت میں 4 افراد نے17سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

بھارت میں 4 افراد نے17سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 4 افراد نے17سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے علی گڑھ میں پیش آیا جہاں 17 سالہ لڑکی کو ٹیوشن جاتے ہوئے 4 افراد نے اغوا کر لیا اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کی لاش کھیتوں سے ملنے کے بعد گاؤں والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ دوسری طرف پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -