داعش نے مس عراق کو اغواء کرنے کی دھمکی دیدی

داعش نے مس عراق کو اغواء کرنے کی دھمکی دیدی

بغداد(این این آئی) داعش نے دھمکی دی ہے کہ اگرمس عراق داعش میں شمولیت اختیار نہیں کرتی تو انہیں اغوا کرلیا جائیگا۔20 سالہ مس عراقی حسینہ شائما عبدالرحمن نے 1972 کے بعد پہلی دفعہ منعقد ہونے والے مس عراق کے مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور اپنے حسن کا ججز پر ایسا جادو دکھایا کہ وہ مس عراق منتخب ہوگئیں۔ شائما کا کہنا ہے کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں گفتگو کرنے والے شخص نے خود کو داعش کا کارکن بتاتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے داعش میں شمولیت اختیار نہ کی تو تمہیں اغوا کر لیا جائے گا۔عراقی حسینہ نے کہاکہ وہ ایسی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں اور کسی سے خوفزدہ بھی نہیں کیوں کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ عراق آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ شائما نے کہا کہ یہ ایک بڑا ایونٹ تھا جس نے غمزدہ عراقیوں کے چہرے پو خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...