مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی میئر کا نیتن یاھو کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی میئر کا نیتن یاھو کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا ...

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی شہری حکومت کے سربراہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی سیاسی جماعت ’لیکوڈ‘ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی اخبارات میں شائع رپورٹس کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی میئر نیر برکات نے کہا ہے کہ وہ ناظم شہر کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اس عہدے کے امیدوار نہیں بنیں گے بلکہ نیتن یاھو کی سیاسی جماعت’لیکوڈ‘ میں شمولیت اختیار کرینگے۔ نیر برکات نے کہا کہ وہ لیکوڈ میں بطور رکن شامل ہونگے تاہم وہ آئندہ سال فروری میں ہونیوالے پارٹی انتخابات میں پارٹی کی صدارت کے امیدوار نہیں بنیں گے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور پارٹی دونوں نے ان کی حمایت کی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...