فلسطینی پولیس کی صہیونیت نوازی جاری، نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ

فلسطینی پولیس کی صہیونیت نوازی جاری، نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، لاٹھی ...

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سرگرم صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صہیونی فوج کیساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی مذہبی سیاسی جماعتوں کی اپیل پر سینکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی مظالم کیخلاف البیرہ قصبے میں بیت ایل چوکی کے قریب احتجاجی جلوس نکالا۔ اس موقع پر عباس ملیشیا نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں، پولیس وردی میں تعینات عناصر نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مظاہرے کی کوریج کیلئے آئے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں کوریج سے روک دیا گیا ۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس کی محافظ فورس کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...