امریکہ ٗ شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں طوفان کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی
نیویارک(این این آئی)امریکہ کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں طوفان کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں شدید بارش، طوفان اور ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی ٗ کئی مکانات اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاست میں چھوٹے ایئرپورٹ پر کئی طیارے تباہ اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ٗطوفانی بگولوں سے شمال مغربی علاقوں میں کم از کم 20 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ماہرین موسمیات نے طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔مریکی حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ٗواضح رہے کہ اس شدت کے طوفانی بگولوں نے 2014 میں بھی ٹیکساس اور الباما میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔