مقبوضہ کشمیر ‘احتجاجی مارچ کے دوران حریت رہنما یاسین ملک گرفتار
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مارچ کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا ٗاس دوران بھارتی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک سرینگر میں 3افراد کے قتل کے خلاف احتجاجی مارچ کی قیادت کر رہے تھے کہ بھارتی پولیس نے پرامن مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ٗاس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ٗپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔