بھارت کے شاہی امام کا وزیراعظم مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

بھارت کے شاہی امام کا وزیراعظم مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے شاہی امام مولاناسیداحمد شاہ بخاری نے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان اور اپنے ہم منصب میاں نوازشریف سے ملاقات کاخیرمقدم کرتے ہوئے مودی کی اس پہل کو ایک جراتمندانہ قدم قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہی امام مولاناسیداحمد شاہ بخاری نے کہاکہ بقائے باہمی اور بہتر ہمسائیگی کے اصول کو ذہن میں رکھتے ہوئے نریندرمودی نے جوپہل کی ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر جمی ہوئی برف کو پگھلنے میں مدد ملے گی۔مولانابخاری نے نوازشریف کے بارے میں کہاکہ وہ ایسے پاکستانی اعتدال پسند مقبول رہنما ہیں جو ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دینے میں یقین رکھتے ہیں۔شاہی امام نے امیدظاہر کی کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترہوں گے۔

اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے زیادہ قریب آئیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...