نائجیریا، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 100سے زائد ہلاک، متعدد زخمی

نائجیریا، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 100سے زائد ہلاک، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوجا (آئی این پی)نائجیریا میں گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی نائیجیریا میں یہ واقعہ مسیحی برداری کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گیس ٹینکر صنعتی گیس پلانٹ سے ٹکرا کر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی آگ نے قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ پلانٹ کے قریب کرسمس کے موقع پرلوگ گیس سلنڈر بھروانے کے لئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 100سے زائد بتائی گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -