روس مصر کو مسافر ریل کی سات سوبوگیاں فراہم کرے گا

روس مصر کو مسافر ریل کی سات سوبوگیاں فراہم کرے گا

ماسکو(اے پی پی) روس مصر کو مسافر ریل گاڑیوں کے سات سو ڈبے فراہم کرے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور مصر نے ایک سمجھوتے پر دستخط کر دئے ہیں جس کے تحت روس مصر کو مسافر ریل گاڑیوں کے سات سو ڈبے فراہم کرے گا۔روسی کمپنی ترانس ماش ان تمام ڈبوں میں ضروری سامان نصب کرے گی۔ کمپنی کے نمائندوں کے بقول ڈبوں کی فراہمی سمجھوتہ پر دستخط کئے جانے کے ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ترانس ماش کمپنی روس میں ٹرانسپورٹ کے ذرائع بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

اور روس کی تمام میٹرو لائنوں کے لئے ٹرینوں اور ملک میں زیر استعمال 90 فیصد ریل گاڑیاں بناتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...