یورپی انشورنس کمپنی ’’ایلینز‘‘ نے فلپائن کی انشورنس کمپنی ’’پی این بی لائف انشورنس‘‘ کے 51 فیصد حصص خرید

یورپی انشورنس کمپنی ’’ایلینز‘‘ نے فلپائن کی انشورنس کمپنی ’’پی این بی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منیلا (اے پی پی) یورپی انشورنس کمپنی ’’ایلینز‘‘ نے فلپائن کی انشورنس کمپنی ’’پی این بی لائف انشورنس‘‘ کے 51 فیصد حصص خرید لئے۔ پی این بی لائف انشورنس کے چیف فنانشل آفیسر سیسزر آلٹری جوس نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایلینز نے پی این بی لائف انشورنس کے 51 فیصد حصص خرید لئے ہیں تاہم انہوں نے معاہدے کی مالیت بارے آگاہ نہیں کیا۔ پی این بی لائف انشورنس کمپنی فلپائن نیشنل بینک کی ملکیت ہے اور اس کا شمار فلپائن کی 10 بڑی انشورنس کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلینز پی این بی لائف انشورنس خرید کر ایک مرتبہ پھر فلپائن میں اپنا بزنس شروع کرے گی۔
جبکہ 2003ء میں ایلینز نے ایک اور مقامی کمپنی سے معاہدہ ختم ہونے کے باعث فلپائن میں اپنا بزنس ختم کر دیا تھا۔ سیسزر آلٹری جوس کے مطابق ایشیا خصوصاً فلپائن میں صورتحال کافی بدل گئی ہے اور ایلینز ایک مرتبہ پھر فلپائن میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -