حکومت کادیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

حکومت کادیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وزات پٹرولیم نے دیہی علاقوں میں پائپ لائنوں کے ذریعے گیس کی فراہمی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزات پٹرولیم نے دیہی علاقوں میں پائپ لائنوں کے ذریعے گیس کی فراہمی پر پابندی لگانے کے حوالے سے سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں شہری علاقوں سے باہر گیس کی پائپ لائن نہیں بچھائی جاتی، دیہی علاقوں میں گیس کے مسئلے کا مستقل حل ایل پی جی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 900 روپے کی جائے گی جبکہ ایل پی جی کی قیمت کا تعین ریگولیٹری اتھارٹی کو دینے کی سفارش بھی کر دی ہے اور ای سی سی آئندہ اجلاس میں ایل پی جی کو ریگولیٹ کرنے کی سمری منظور کرلے گی۔

مزید :

کامرس -