خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) ایک سال کے دوران خشک دودھ سمیت چینی اور چائے کی پتی مہنگی ہونے سے کراچی میں دودھ پتی کا کپ 5 روپے تک مہنگا ہوگیا ، مزدور یا دفاتر میں کام کرنے والے افراد اپنے آپ کو تازہ دم کرنے کے لیے ڈھابے اور ریسٹورنٹ پر دودھ پتی چائے پیتے نظر آتے ہیں۔ دماغ فریش کرنے کے لیے پہلے یہ دودھ پتی کا کپ 20 سے 22 روپے تک میں مل جاتا تھا لیکن پتی ، خشک دودھ اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے یہ اب 30 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ملک میں چائے کی پتی درآمد کی جاتی ہے اور ایک سال کے دوران عالمی سطح پر فی ٹن چائے 100 ڈالر اضافے سے 370 ڈالر تک پہنچ جانے سے مقامی مارکیٹ میں یہ مہنگی ہوچکی ہے۔ریٹیل سطح پر 900 گرام چائے کا ڈبہ 570 روپے سے بڑھ کر 820 روپے کا ہوگیا ہے ، حیرت کی بات یہ ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں جہاں خشک دودھ کے دام 50 فیصد گرگئے وہاں مقامی مارکیٹ میں ملک پاؤڈر 500 گرام کا ڈبہ 100 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ اس کے علاوہ رہی سہی کسر چینی نے پوری کردی جو ایک سال میں 5 روپے اضافے سے 55 روپے فی کلو تک جا پہنچی ۔

مزید : کامرس


loading...