ہانگ کانگ تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند افراد سے31دسمبر تک درخواستیں طلب

ہانگ کانگ تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند افراد سے31دسمبر تک درخواستیں طلب

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ہانگ کانگ میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق تجارتی نمائش 30 اپریل سے یکم اپریل 2016ء تک ہانگ کانگ میں ہو گی جس میں پا کستانی تاجر لیدر گارمنٹس، سپورٹس بیگز، مردوں اور خواتین کے جوتے، زیورات، موبائل فون کیس، سکارف، چھتریاں اور دیگر مصنوعات پیش کر سکیں گے۔ تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند افراد 31 دسمبر 2015ء تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...