امریکا اور کیوبا کا تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے پراتفاق

امریکا اور کیوبا کا تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے پراتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا اور کیوبا کے درمیان باضابطہ تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے پراتفاق ہوگیا ہے۔کیوبا اور امریکا کے حکام نے بتایا کہ امریکا اور کیوبا کے سفارتی تعلقات 50 برس بعد بحال ہو نے پر دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے۔تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ پروازوں کا آغاز کب ہوگا۔ خیال ہے کہ کیوبا کی حکومت اور امریکی ایئر لائنوں کے درمیان مذاکرات میں کئی ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -