راولپنڈی ‘ٹریفک کے دباؤ میں کمی کیلئے تجاوزات ختم کی جائیں ، چوہدری اقبال

راولپنڈی ‘ٹریفک کے دباؤ میں کمی کیلئے تجاوزات ختم کی جائیں ، چوہدری اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے سٹی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین چوہدری اقبال نے کہا ہے کہ ، تجاوزات کی بھر مار اور پارکنگ کی سہولت میسر نہ ہونے سے کاروباری سر گرمیاں بُری طرح متاثر ہورہی ہیں اس ضمن میں جلد ہی ڈی سی او،تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اور کینٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر چیمبر میاں ہمایوں پرویز ، ،سینئر نائب صدرثاقب رفیق،نائب صدرعاقل عبید، کمیٹی کے نائب چیئر مین محمد مبین اور دیگر ممبرا ن بھی موجود تھے۔چوہدری اقبال نے کہا کہ ٹی ایم اے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتی ہے لیکن کچھ عرصے کے بعد دکانوں کے باہر پھر تھڑے لگا دیے جاتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تجاوزات کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے میٹرو سے مری روڈ پر رش میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اندرون شہر خاص طور پر راجہ بازار، صرافہ بازار، گنجمنڈی، ٹرنک بازار اور دوسری وہ رابط سڑکیں جو مری روڈ سے ملتی ہیں وہاں تجاوزات کے باعث ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہو۱ ہے اس موقع پر صدر چیمبر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ چیمبر کاروباری برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ چیمبر کی ترجیحات میں شامل ہے،سی ای او کنٹونمنٹ اور ضلعی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اورتجاوزات کے خاتمے، شہر کی تزئین و آرائش اور کشادگی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپور سپورٹ کیجائے گی ،انہوں نے رہائشی علاقوں میں ورکشاپس، فیکٹریوں اور دیگرایسے کاروبار جس سے عام شہری پریشانی کا شکار ہو شہر سے باہر منتقل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایسا زون قائم کیا جائے جس میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور سبزی منڈیوں ، ورکشاپوں،گوداموں وغیرہ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے ۔

مزید :

کامرس -