کاشتکار کپاس کی زیادہ پیداوار کے حصو ل کیلئے تصدیق شد ہ بیج استعمال کریں،زرعی ماہرین

کاشتکار کپاس کی زیادہ پیداوار کے حصو ل کیلئے تصدیق شد ہ بیج استعمال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلانوالی(اے پی پی)زرعی ماہرین نے بوائی سے قبل کپا س کے بیج کانقصان د ے اثرا ت سے بچاؤ ممکن بنانے کے لیے اقداما ت پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے پیش نظرکپا س کے بیج کی برکواتارناانتہائی ضروری ہے تا کہ بیج ڈر ل کی نالیوں سے بغیرکسی رکاوٹ کے آسانی سے مطلوبہ گہرائی تک پہنچ کر اگاؤ کیلئے درکار نمی کوحاصل کرسکے جس سے نہ صرف بیج کااگاؤبہترہوگا بلکہ پودوں کی مطلوبہ تعدادمیں بھی حاصل ہوگی ،بیج کا اچھا انتخاب اورشرح بیج کامیاب کاشت کاری کی طر ف پہلا اوربنیادی قدم ہے ،زیادہ پیداوار کے حصو ل کیلئے تصدیق شد ہ اچھی پیداوارکاحامل بیج جوتوانا اوربیماریوں سے پاک ہو استعمال کیا جا ئے، شرح بیج کا انحصاراگاؤپرہوتا ہے۔
، 80سے90فیصداگاؤ برداربیج کی مقدار10کلوگرام اورتیزاب سے صاف شدہ بیج کی مقدار 6کلوگرام فی ایکڑاستعما ل کی جا ئے۔

مزید :

کامرس -