دسمبر کے اواخر میں ادرک کی برداشت کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

دسمبر کے اواخر میں ادرک کی برداشت کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

لاہور ( کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب نے ادرک کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ دسمبر کے آخری ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اور ٹہنیاں نیچے گر پڑیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ فصل برداشت کیلئے تیار ہے اور اس کی برداشت میں تاخیر سے گریز کرناچاہیے ۔ فصل کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہیے تاکہ گٹھلیاں زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹوریج کے دوران بہت جلد خراب ہو جاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اور کاشتکاروں و سبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگر اگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیار کرنا ہو تو فصل کی برداشت فروری میں بھی کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ بارش وغیرہ کی صورت میں پانی زیادہ دیر کھیت میں کھڑا نہ رہے کیونکہ کھیت میں پانی کھڑاہونے سے ادرک کی گٹھلیاں زمین کے اندر ہی گل سڑ جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دوسری صورت میں دسمبر کے آخر میں فصل کی برداشت شروع کر کے آئندہ فصل کیلئے صاف ستھری گٹھلیوں کو بھی ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔

مزید : کامرس


loading...