آم کے باغات کو گدھیڑی سے بچانے کے لیے پودوں کے تنوں پر بند لگائیں

آم کے باغات کو گدھیڑی سے بچانے کے لیے پودوں کے تنوں پر بند لگائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) آم کی فصل سے گدھیڑی کا خاتمہ کر کے بھرپور پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان آم کے باغات کو گدھیڑی کے متوقع نقصانات سے بچانے کے لیے پودوں کے تنوں پر دو سے تین فٹ کی بلندی پر بند لگائیں تاکہ سردی کے فوراََ بعد زمین سے نکلنے والے گدھیڑی کے نوزائدہ بچے تنے کے ذریعے پودوں پر چڑھ کر نقصان نہ پہنچا سکیں۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ بند دو قسم کے ہیں ایک چپکانے اور دوسرے پولی تھین یا پلاسٹک شیٹ سے بنے ہوئے بند ۔انہوں نے کہا کہ پودوں کے تنوں پر لگائے جانیوالے بند کاباغبان باقاعدگی سے معائنہ کریں اورچپکانے والے بند خشک ہونے پر انہیں دوبارہ لگائیں ۔پولی تھین یا پلاسٹک شیٹ سے بنے ہوئے پھسلانے والے بند لگانے سے پہلے تنے کی سطح ہموارکرلیں ۔ اگر تنے کی سطح ہموار نہ ہو تو پہلے گوبر اور مٹی لگاکر تنے کی سطح ہموار کریں اور بند کے نچلے سروں کو گارے سے اچھی طرح لیپ کر کے بند کر دیں تاکہ کیڑے اوپر نہ چڑھ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پراس بند کے نیچے گدھیڑی کے بچے کثیر تعداد میں نظر آتے ہیں جو پودوں کے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

مزید :

کامرس -