پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث سو سے زائد صنعتی یونٹس بند ہوگئیں

پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث سو سے زائد صنعتی یونٹس بند ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث سو سے زائد صنعتی یونٹس بند ہوگئیں، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے حکومت بجلی اور گیس سستی کرکے فراہمی یقینی بنائے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق سعود نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قلت کی وجہ سے پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ گئی، جس کی وجہ سے ایک سو دس صنعتی یونٹس بند ہو گئیں۔چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ نومبر کے دوران سوتی دھاگے کی برآمد میں پینتالیس فیصد اور کاٹن فیبرک کی برآمد بائیس فیصد کم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے باوجود برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہورہا، صرف کپڑوں کی برآمدات چار ارب ڈالر رہی، جو مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات کا نصف ہے۔ پیداواری لاگت بڑھنے سے اسپننگ اور ویونگ سیکٹر سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

مزید :

کامرس -