رولز رائز کا سینئر سٹاف کو فارغ کرنے ،ادارے کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ

رولز رائز کا سینئر سٹاف کو فارغ کرنے ،ادارے کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)کاریں اور گاڑیوں کے انجن بنانیوالی برطانوی کمپنی ’رولز رائز‘ نے سینئر سٹاف کو فارغ کرکے ادارے کی تشکیل نو کافیصلہ کیا ہے ۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رولز رائز کے نئے چیف ایگزیکٹو وارین ایسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ادارے کے آپریٹنگ سسٹم کی تشکیل نو کی جائیگی جس کا آغاز ایگزیکٹو سٹاف سے کیا جائیگا۔ ایک سال کے دوران ایرو سپیس اور میرین مارکیٹ میں طلب میں کمی کے باعث مسلسل چوتھی مرتبہ منافع میں کمی کے نتیجے میں رولز رائز کے حصص میں 19.6 فیصد کمی رونما ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -