چین کی شوگر درآمدات میں رواں سال نومبر کے دوران 14.5 فیصد کمی ریکارڈ
بیجنگ (اے پی پی) چین کی شوگر درآمدات میں رواں سال نومبر کے دوران 14.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم چینی کی سالانہ درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ کسٹمز کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے دوران چینی کی درآمدات کا حجم 2 لاکھ 59 ہزار 987 ٹن رہا جبکہ ماہرین نے اس عرصہ کے دوران چینی کی درآمدات 3 سے 4 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران چین کی شوگر درآمدات 4.35 ملین ٹن رہیں جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 39 فیصد زائد ہے تاہم رواں ماہ بھی چینی کی درآمدات میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔