پھلدار پودوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ،ترجمان نظامت زرعی اطلاعات

پھلدار پودوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ،ترجمان نظامت زرعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب ، راولپنڈی کے ترجمان نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلدار پودوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھیں۔ باغات کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کا انحصار ان کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتا ہے اس لئے باغبات حضرات باغات کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے کر اپنے منافع کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سخت سردی اور کورے سے پھلدار پودے اور خاص کرنرسریوں میں موجود چھوٹے پودے بہت متاثر ہوتے ہیں لہٰذا پھلدار پودوں کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ پھلدار پودوں میں لیچی، پپیتا، کیلا، سیب، ناشپاتی، خوبانی، لوکاٹ، سٹرس، آڑو اور دیگر پودے شدید سردی اور کورے سے متاثر ہوتے ہیں جس سے باغات کی مجموعی پیداوار اور کوالٹی متاثر ہوتی ہے جو کہ باغات سے حاصل ہونے والی فی ایکڑ آمدن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پھلدار پودوں کو درجہ حرارت کی زیادتی یا کمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پھلدار پودوں کے باغبانوں اور نرسری مالکان کو دسمبر جنوری اور فروری کے مہینوں میں محتاط رہنا چاہئے۔

مزید :

کامرس -