کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جنوری میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(بیورورپورٹ)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جنوری کے مہینہ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی ذرخیز میرازمین کاانتخاب کریں جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود ہو کیونکہ ایسی زمین نمی دیر تک برقرار رکھنے کی صلاحیت کی حامل ہوتی ہے اور مرچ کی جڑیں زمین کے نیچے سے آسانی سے خوراک حاصل کرکے خوب نشوونما پاتی ہیں۔