بھارت میں چائے کی پیداوار میں کمی

بھارت میں چائے کی پیداوار میں کمی

ممبئی (اے پی پی) بھارت کی ماہ اکتوبر میں چائے کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔ بھارتی سرکاری ادارے انڈیا ٹی بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں چائے کی پیداوار گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 7فیصد سے 158ملین کلو گرام کم رہی جنوبی ریاست کیرالہ میں ٹی ورکرز کی جانب سے جاری ہڑتال کے باعث پیداوار میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ ریاست آسام سے اس کی کمی کی شرح 4 فیصد سے 92.58ملین کلو گرام رہی۔ بھارت جو کہ چائے کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے زیادہ تر پاکستان ، مصر اور برطانیہ کو چائے برآمد کرتا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...