بند گوبھی کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں، ماہرین زراعت

بند گوبھی کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں، ماہرین زراعت

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ماہرین زراعت نے صوبہ بھر کے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جائے تاکہ فصل کو بڑھنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی ضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگاؤ متاثر نہ ہو ۔ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کریں۔

مزید : کامرس


loading...