مسور کے کاشتکار فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں

مسور کے کاشتکار فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں

لاہور ( کامرس رپورٹر)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ مسور کے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔ماہرین کے مطابق ٹاڈکی سنڈی پھلیوں میں سوراخ کر کے اندر داخل ہو جاتی ہے اور دانوں کو کھاتی رہتی ہے۔سست تیلا پتوں کا رس چوسنے کے ساتھ ساتھ لیسدار مادہ خارج کرتا ہے جس سے پتوں پر کالی پھپھوندی اگ آتی ہے اور ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کیڑا وائرسی بیماریاں پھیلانے کا باعث بھی بنتا ہے۔ ان کیڑوں کے طبعی انسداد کیلئے کھیتوں میں ٹرائیکوگراما کارڈ لگائیں۔ ان کیڑوں کے طبعی انسداد کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔ چڑیاں اور پرندے سنڈیوں کو رغبت سے کھاتے ہیں اس لئے پرندوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ کیڑوں کا حملہ شدید ہونے کی صورت میں کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کی سفارش کردہ کیڑے مار زہریں سپرے کریں۔

مزید : کامرس


loading...