تعمیراتی صنعت کا فروغ، سیمنٹ کی کھپت میں 19فیصد اضافہ

تعمیراتی صنعت کا فروغ، سیمنٹ کی کھپت میں 19فیصد اضافہ

لاہور( کامرس رپورٹر)تعمیراتی صنعت کے فروغ سے سیمنٹ کی کھپت میں 19فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ تعمیراتی صنعت سے وابستہ دیگر صنعتوں کی ترقی میں بھی بہتری واقع ہوئی ہے ۔ اقتصادی تجزیہ کار بینش طور نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ سے 40سے زائد دیگر صنعتیں وابستہ ہیں جن میں سٹیل انڈسٹری ، اینٹیں تیارکرنے والے بھٹے ، بجلی کی تاریں اور دیگر آلات تیار کرنے والے کارخانے ، پینٹس ، فرنیچر اور لائٹس تیار کرنے والے دیگر صنعتوں سمیت کئی صنعتیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدوروں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ تین سال پہلے کے مقابلے میں وہ کہیں بہتر آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اداروں کے علاوہ الیکٹریشنز ، پلمبرز ، پینٹرز اور مستریوں سمیت دیگر مختلف روزانہ اجرات کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدوروں کی روزانہ آمدنی میں ہونے والے قابل قدر اضافہ سے ان کی خاندانی زندگیوں میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...