شہباز شریف کے کام سے بے حد متاثر ہوں ملاقات کی خواہش تھی ،مودی

شہباز شریف کے کام سے بے حد متاثر ہوں ملاقات کی خواہش تھی ،مودی

لاہور(آن لائن ) ’’نوازشریف نے نریندر مودی کی خواہش پوری کردی‘‘۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت چرچہ سنا ہے اور میں انکے کام سے بہت متاثر ہوں کافی عرصہ سے ان سے ملنے کی خواہش دل میں تھی آج وزیراعظم نواز شریف نے میری خواہش پوری کر دی ۔ ذرائع کے مطابق جب وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا تعارف کرایا تو نریندر مودی مسکرائے اور کہا کہ شہباز شریف کسی تعارف کے محتاج نہیں انکا بہت چرچہ سنا اور انہیں کام کرتے دیکھا ہے ، میں انکے کام سے بے حد متاثر ہوں میری کافی عرصہ سے خواہش تھی کہ وہ بھارت آئیں تو ان سے ملاقات کروں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...