اب تو آپ کے گھر آنا جانا لگا رہے گا نریندر مودی کا نواز شریف سے مکالمہ

اب تو آپ کے گھر آنا جانا لگا رہے گا نریندر مودی کا نواز شریف سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واپس روانہ ہونے سے قبل دوبارہ پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق جاتی امراء میں آمد پر بھارتی وزیر اعظم نے نوازشریف سے پوچھا کہ آپ کے گھر کتنے افراد رہتے ہیں جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ میرے تمام بہن بھائی اسی گھر میں رہتے ہیں جن کی تعداد 70سے 80کے قریب ہے۔جواب میں نریندر مودی نے کہا کہ اب تو آپ کے گھرآنا جانا لگا رہے گا۔قبل ازیں لاہور ائیر پورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ آخر کار آپ آ ہی گئے جس پر نریندر مودی نے جواب دیا کہ جی بالکل۔

مزید :

صفحہ آخر -