نریندرمودی کا دورہ پاکستان اچانک ہے ،اے ایس ایف کمانڈر کا انکشاف

نریندرمودی کا دورہ پاکستان اچانک ہے ،اے ایس ایف کمانڈر کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پاکستان کا اچانک دورہ دنیا کی نظروں میں ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی جارہاہے ،مودی کے اچانک پاکستان دورے کے حوالے سے کئی انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں ،بھارتی میڈیا بھی اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ یہ دورہ طے شدہ تھا جبکہ اب اے ایس ایف کمانڈو نے بھی اس حقیقت پر سے پردہ اٹھا دیاہے ۔اے ایس ایف کمانڈو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صبح چھے بجے مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاتھا اور وہ صبح چھے بجے سے شام گئے تک ڈیوٹی معمور رہا۔کمانڈر کا کہناتھا کہ اعلیٰ افسران کو وی وی آئی پی موومنٹ کے احکامات موصول ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے انہیں ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا تھا ۔اے ایس ایف کمانڈر کی میڈیا سے بات چیت سے کافی حد تک یہ صاف ہو جاتاہے کہ پاکستانی حکام کو نریندرمودی کے دورے سے متعلق پہلے سے ہی معلوم تھا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...