مودی کی دیسی گھی میں پکی پالک پنیر، مکس سبزی اور سپیشل دال سے تواضع کی گئی

مودی کی دیسی گھی میں پکی پالک پنیر، مکس سبزی اور سپیشل دال سے تواضع کی گئی

لاہور(جنرل رپورٹر) ہمسایہ ملک بھارت سے آئے مہمانوں کیلئے جاتی امرا رائیونڈ میں دیسی گھی میں خاص پکوان پکائے گئے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے خاص دستر خوان سجایا گیا۔ رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ میں نریندر مودی کی خاطر مدارت دیسی گھی میں تیار کئے گئے کھانوں سے کی گئی۔ جاتی امرا میں خاص مہمان کیلئے پالک، پنیر، مکس سبزی اور سپیشل دال بنوائی گئی۔ نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو سالگرہ کے ساتھ ساتھ ان کی نواسی کی شادی کی بھی مبارک باد دی۔ بھارتی وزیر اعظم نے دلہن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور بھارتی ملبوسات کا تحفہ بھی دیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...