مسلم لیگ(ن) گڈ گورننس کیلئے کے پی کے حکومت سے ٹریننگ لے،چودھری سرور
لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور نے (ن) لیگ کو گڈ گورننس کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت سے ’’ٹر یننگ ‘‘لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران پو لیس سمیت تمام اداروں کو’’(ن) لیگی ونگ ‘‘بناناچاہتے ہیں ‘حکمرانوں کے پاس 35سالوں میں کر پشن ‘لوٹ مار ‘ناکامیوں اور دھاندلی کے سواکوئی تجر بہ نہیں آیا ‘ضمنی انتخاب میں تحر یک انصاف کی کا میابی کے بعد حکمرانوں کو اب سمجھ لینا چاہئے وہ ’’اربوں ‘‘روپے کے تر قیاتی منصوبوں سے عوام کا ضمیر نہیں خر ید سکتے ‘انتخابات میں اضافی اخراجات روکنے کیلئے مزید سخت قانون سازی کی ضرورت ہے ورنہ عام آدمی کبھی اسمبلی میں نہیں جا سکے گا ‘ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ کا بنیادی حصہ ہے‘پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کر نا حکومت کی ذمہ دار ی ہے جس میں پنجاب حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ وہ قائداعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ کاکیک کاٹنے اور یوحنا آباد میں کر سمس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔