لیاری،بسمہ کی ہلاکت پر تعزیت کیلئے بلاول اس کے گھر پہنچ گئے

لیاری،بسمہ کی ہلاکت پر تعزیت کیلئے بلاول اس کے گھر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ٹریفک جام سے دم توڑجانے والی 10 ماہ کی بسمہ کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے لیاری میں ان کے گھر پہنچ گئے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر متوفیہ کے والد نے کہا کہ وہ آپ کو اپنی بیٹی کی ہلاکت کا ذمہ دار نہیں سمجھتے۔ بلاول بھٹو نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود واقعہ کی تحقیق کر رہے ہیں ، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والدفیصل بلوچ نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ وہ ان کو اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار نہیں سمجھتے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے فیصل بلوچ کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی جماعت لیاری کے لوگوں کے ساتھ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -