ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے،ا عجازچوہدری

ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے،ا عجازچوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیرا عجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف قائداعظم محمد علی جناح کے نقشِ قدم پر چلے گی اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی۔وہ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیاہے۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔بعدازاں اعجاز احمد چوہدری اور ایم پی اے شہنیلاروت نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور ہم اپنے مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اقلیتیں پاکستان کا گلدستہ ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ مسیحی اور دیگر اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر اقلیتوں کو تمام حقوق دلائے گی۔آخر میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -