گورنر پنجاب نے کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا

گورنر پنجاب نے کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے کرسچن کمیونٹی کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں آپس میں زیادہ سے زیادہ پیار ، محبت اور خوشیاں بانٹنی چاہئیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارا دین اسلام بھی ہمیں اَمن و سلامتی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سب سے زیادہ ضرورت اتحاد اور یکجہتی کی ہے تبھی ہم اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کرسچن کمیونٹی میں عید کیک بھی تقسیم کئے۔

مزید :

صفحہ آخر -