وزیراعلیٰ کا مری اور بہاولپور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ کا مری اور بہاولپور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مری کے علاقے گھوڑا گلی اور بہاولپور کے علاقے احمد پورشرقیہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثات میں چار خواتین سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ان حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -