وزیراعلیٰ کا ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ کا ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آبا د کے قریب ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...