پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (آج) لاڑکانہ میں ہوگا

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (آج) لاڑکانہ میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (آج)اتوار کو لاڑکانہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں رینجرز کے اختیارات پر وفاق اور صو بائی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر غور جبکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نئے صدر کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں سی ای سی کا جلاس نوڈیرو ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صو ر تحال سمیت سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملہ پر وفاقی اور صو بائی حکومت کے دوران پیدا ہونے والی صو ر تحال پر بھی غور کیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نئے صدر کا بھی انتخاب کیا جائیگا ٗ پارلیمنٹرین کے صدارت کا عہدہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوا تھا ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایک قراداد کے ذریعے پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے اور آصف علی زرادری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا نیا صدر مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گی ۔اجلاس میں ملک بھرمیں پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی ،پنجاب اور سندھ کے تنظیمی عہدوں میں بھی بڑے پیمانے پر ردوبدل کرنے کا امکان ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -