صوبائی دارالحکومت،فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی جاری

صوبائی دارالحکومت،فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پرشہر بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزفو ڈ اتھارٹی راوی ٹاؤن کی فیلڈ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شاہدرہ میں واقع حسنین چٹخارہ ، فریاد ملک شاپ ، روغنی نان شاپ، باؤ بیکرز اور لاہوری نان شاپ کو ناقص صفائی جبکہ علی ہجویری پان شاپ، المدینہ ڈیپارٹمنٹل سٹور، شہزاد پان شاپ اور مدینہ سپر سٹور کو بغیر لائسنس کاروبار کر نے کی بنا پر سربمہر کر دیا۔علاوہ ازیں گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم کی جانب سے نوٹس کے باوجود لائسنس نہ بنوانے پر بڑے میاں درس گاہ کے قریب واقع تبسم پان شاپ، بلال پان شاپ، مدینہ سٹور، چوہدری سٹوراور پنجاب نان شاپ کو سر بمہر کر دیا گیا جبکہ گڑھی شاہو میں واقع طیبہ ملک شاپ ، لاہوری نان شاپ، چاند حلوہ پوری، حافظ مٹن چنے اور امین ہوٹل کو ناقص صفائی کی بنا پر جرمانے عائد کئیے گئے ۔مزید براں علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جوہر ٹاؤن میں واقع چسکا ہوٹل اور اصغر ہوٹل ،داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن میں واقع دلکشا ہوٹل اور بھولے کا ہوٹل، سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے حمزہ بلاک میں واقع مہتاب ملک شاپ، عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے غازی آباد میں واقع بیسٹ نمکو اور شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے گھوڑے شاہ روڈ پر واقع طارق بیکری کو صفائی کی ناقص صورتحال کی بنا پر جرمانے عائد کیے اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔

مزید :

صفحہ آخر -