ایشین انفر اسٹر کچر انو یسٹمنٹ بینک قا ئم ہو گیا‘جنو ری 2016میں کام شروع کر دے گا
بیجنگ(آ ئی این پی) ایشین انفر اسٹر کچر انو یسٹمنٹ بینک کا قیام عمل میں آ گیا،آ ئندہ سال جنوری میں کام شروع کر دے گا۔تفصیلات کے مطا بق 2013میں چینی صدر شی جن پنگ کی جا نب سے اکتو بر 2013میں بینک کے قیام کی تجو یز پیش کی گئی تھی جس سے پا کستان سمیت 57مما لک نے اتفا ق کیا ۔بینک کے قیام سے متعلق قا نو نی مسودے سے 17مما لک نے بیجنگ کو اپنی تجا ویز پیش کر دی ہیں جبکہ دیگر مما لک بھی جلد اپنا قا نو نی نقطہ نظر پیش کر ینگے۔ اب تک تجا ویز پیش کر نے وا لے مما لک میں پا کستان، میا نمار، سنگا پور، برو نا ئی،آسٹر یلیا، چین،منگو لیا،آ سٹر یا،بر طا نیہ، نیو زی لینڈ، لگزمبرگ، جنو بی کو ریا، جا رجیا، ہا لینڈ جر منی ، نا روے اور اردن شا مل ہیں۔بینک کے بو رڈ آ ف ڈائر یکٹرز کا پہلا اجلاس 16سے 18جنو ری تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔