سندھ میں طاقت کی یلغار وفاق کیلئے اچھی نہیں ،خو رشید شاہ

سندھ میں طاقت کی یلغار وفاق کیلئے اچھی نہیں ،خو رشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں طاقت کی یلغا وفاق کے لئے اچھی نہیں ،سندھ کے اختیارات میں مداخلت وزیراعظم نواز شریف کی رضامندی سے کی گئی ،نواز شریف کی اس پر خاموشی اسی بات کوظاہر کرتی ہے، میں اس معاملے میں وزارت داخلہ کو بے قصور سمجھتاہوں، وزیراعظم کو کئی بار پیغام بھیجا لیکن انہوں نے کوئی توجہ دی،نواز مودی ملاقات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اگر معاملات بہترنہ ہو ئے تو یہ وفاق کے لیے بھی مسئلہ پیدا ہوگا طاقت کا استعمال کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ نواز شریف کو کئی بار پیغام بھیجا ہے کہ وہ توجہ دیں مگر اس حوا لے سے انہوں نے کو ئی رابطہ نہیں ہوا مگر جب ان پر کوئی بحران آتا ہے تو وہ ملا قاتیں بھی کر تے ہیں اور بات چیت بھی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک وفاق ہے جو چار اکائیوں پر مشتمل ہے، وفاق کی جانب سے صرف سندھ میں یلغار اچھی بات نہیں ہے، اس سے مسائل حل ہونے کے بجائے وفاق کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کو صوبائی حکومت کے تحفظات سے آگاہ کر چکا ہوں لیکن وزیراعظم نواز شریف رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر مسلسل خاموش ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ دورہ چین سے واپسی پر وزیراعلیٰ سندھ کو اسلام آباد طلب کر کے اس معاملے پر بات کروں گا لیکن اب سنا ہے کہ وہ 28 دسمبر کو کراچی آ رہے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کا دورہ خوش آئند ہے کیونکہ خطے میں امن کی بہت ضرورت ہے لیکن اگر ان کی ملاقات شیڈول کے مطابق ہوتی تو اور اچھا ہوتا اور ر کئی معاملات حل ہو جا تے۔

مزید :

صفحہ آخر -