پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے: خواجہ محمد آصف

پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے: خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر وفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خطہ کا امن پاکستان کی امن سے منسلک ہے ‘ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے اس لئے ان ممالک کے دوران باہمی بات چیت کے عمل کو جاری رہنا چاہئے ۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 66ویں سالگرہ پر 66پونڈ وزنی کیک کاٹنے کے بعد مقامی اخبار نویسوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، وفاقی وزیر زاہد حامد، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری محمد اکرام، رانا لیاقت، ضلعی صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری سیالکوٹ شجاعت علی پاشا، فاروق گھمن،سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی ایسوسی ایشن آصف باجوہ اور شیخ ناصر کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران بھی اس موقع پر تھے ۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت ملک ترقی کی راہ میں گامزن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ میاں محمد نواز شریف کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے 20کروڑ عوام کی مفادات کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو صوبائی، سیاسی اور گروہی مفادات کی نذر نہیں ہونا چاہئے ۔ بعد ازاں خواجہ محمد آصف نے پسرور روڈ پرواقع مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب یوسی چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد، اراکین قومی اسمبلی سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ، رانا شمیم خاں اورچودھری ارمغان سبحانی نے ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے پارٹی امیدوار کے انتخاب کا اختیار خواجہ محمد آصف کو دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے فیصلہ کو بلا مشروط قبول کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...