آصف زرداری نے فاروق نائیک کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا

آصف زرداری نے فاروق نائیک کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا ہے ۔سابق صدر کی ہدایت پر دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر فاروق ایچ نائیک سے وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کو ازخود اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کرنے ،سندھ کے امور میں مداخلت اور دیگر امور پر قانونی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشاورت میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اس معاملے کو متوقع طور پر عدالت میں چیلنج کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جاسکتی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...