وزیراعلیٰ کا 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس ،متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کا حکم

وزیراعلیٰ کا 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس ،متاثرہ خاندان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -