مودی کی فلائنگ ڈپلومیسی کو سراہتے ہیں مگر فیصلے بند کمرے میں نہیں ہونی چاہئیں: پیپلز پارٹی

مودی کی فلائنگ ڈپلومیسی کو سراہتے ہیں مگر فیصلے بند کمرے میں نہیں ہونی ...

اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینٹر رحمان ملک اور شیریں رحمن نے کہا ہے کہ نریندرمودی کی فلائنگ ڈپلومیسی کوسراہتے ہیں‘مودی کا دورہ ذاتی تعلقات پر مبنی دورہ ہے تاہم اچھا اقدام ہے‘دونوں ملکوں کے عوام متنازع امورکا حل اورامن چاہتے ہیں‘تمام معاملات پر امن طریقے سے حل کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہہ مودی کو دورہ پاکستان ذاتی تعلقات پر مبنی دورہ ہے تاہم اچھا اقدام ہے،دونوں ملکوں کے عوام متنازع امورکا حل اورامن چاہتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ امیدہے دونوں وزرااعظم پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرینگے، توقع ہے کہ یہ دورہ مودی کے پاکستان مخالف ذہنیت کو تبدیل کریگا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ،تمام معاملات پر امن طریقے سے حل کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں رحمان نے کہا کہ فیصلے بند کمرے میں نہیں ہونے چاہئیں ،پارلیمنٹ کو ہر معاملے پر اعتماد میں لینا ضروری ہے ،پارلیمنٹ میں وزیر اعظم آتے ہیں نہ وزرا ،وزرا کوپارلیمنٹ میں آ کر مختلف مسائل پر بریفنگ دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور سیکیورٹی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہے اورتمام معاملات پر امن طریقے سے حل کرنے کا کیا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاک بھارت تعلقات میں ویزا سمیت مختلف معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

مزید : صفحہ آخر


loading...