ڈبل شاہ سکینڈل، کروڑں کے اثاثے سیاسی شخصیات کی نذر کئے جانے کا انکشاف

ڈبل شاہ سکینڈل، کروڑں کے اثاثے سیاسی شخصیات کی نذر کئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ارشد محمود گھمن) ڈبل شاہ سکینڈل کیس میں کروڑوں کے قیمتی اثاثہ جات جس میں تین پٹرول پمپ اوردو سی این جی سٹیشن شامل ہیں جن کواہم سیاسی شخصیات کی نذر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیب پچھلے 8سال سے ان کی نیلامی کا فیصلہ نہ کر سکا جس کے باعث قیمتی مشینیں بھی زنگ زدہ ہو گئیں ہیں،ہزاروں متاثرین ادائیگیوں سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 8سال قبل وزیرآباد گوجرانوالہ کے رہائشی سید سبط حسن عرف ڈبل شاہ نے لوگوں کو مستقبل کے سہانے خواب دکھا کر ان سے رقم لے کر اسی رقم کو ڈبل کرکے واپس کرنے کادھندہ شروع کیا جو بعدازاں وسیع پیمانے پر پھیلتاچلا گیا جبکہ آہستہ آہستہ اس کی دیگر برانچز بھی قائم کی گئیں جس میں سر فہرست کولوکے سمبڑیال برانچ سر فہرست ہے جہاں اس کے بھانجے تصور حسین شاہ نے برانچ بنائی اور ساتھ ہی ایک ظہیر نامی شخص بھی اپنی برانچ قائم کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کاروبار سے درجنوں ایجنٹ منسلک ہوگئے ،اس کے علاوہ اس کاروبار سے وابستہ ایک اور خورشید احمد نامی ایجنٹ نے بھی لوگوں کو بے وقوف بنا کر کروڑوں روپے ہڑپ کئے جسے نیب آج تک اسے شامل تفتیش نہیں کرسکی ہے جس کا تعلق منڈیر کوٹھے تحصیل سمبڑیال سے بتایا جاتا ہے ۔پنجاب بھر کے بینک اکاؤنٹ ہولڈروں نے اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنی رقوم بینکوں سے نکلو اکر ’’ڈبل شاہ بینک‘‘ میں جمع کروانا شروع کردی حکومت نے ڈبل شاہ کو حراست میں لے کراس کی تمام رقوم اور بینکوں میں پڑی ہوئی دولت کونیب کے سپرد کردیا۔بعدازاں نیب نے متاثرین ڈبل شاہ کی رقوم کی واپسی کے لئے 70فیصدادائیگی کا فیصلہ کیا اوراس کا آغاز تین اقساط میں شروع کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق 2007میں ڈبل شاہ نے عوام کی رقوم سے کاروبار شروع کرتے ہوئے تین پٹرول پمپ کالٹیکس دریائے چناب جی ٹی روڈ ملکتی تقریبا25کروڑ ‘شیل پیٹرول پمپ نظام آباد گوجرانوالہ جی ٹی روڈ لاہور تقریبا 8کروڑ سیالکوٹ کینٹ کے علاقہ میں سی این جی پٹرول پمپ تقریبا 5کروڑ ‘ سی این جی سٹیشن رائے پور اگوکی جی ٹی روڈ سمبڑیال کے علاوہ سیالکوٹ وزیرآباد گوجرانوالہ لاہور وغیرہ کے علاقوں میں قیمتی پلاٹ خرید ے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 8سالوں سے نیب ان کو نیلام نہ کر سکی بلکہ انہیں سیل کردیا گیا جس کی وجہ سے قیمتی اثاثوں کی کروڑوں روپے کی مشینیں زنگ لگنے کی وجہ سے خراب ہو چکی ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ متعدد اثاثوں کوچند اہم حکومتی شخصیایات کی نذرکئے جانے کا امکان ہے ،اس بابت ترجمان نیب پنجاب لاہور سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ کے تمام قیمتی اثاثوں کو کورٹ سے اجازت لے کر نیلام کیا جائے گا تاہم ان کی نیلامی کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکاہے۔ یاد رہے کہ سبط حسن المعروف ڈبل شاہ کی دو ماہ قبل وفات پاچکا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -