عمران خان کی کراچی آمد پر پارٹی کارکنوں کا مقامی قیادت کے خلاف شدید احتجاج

عمران خان کی کراچی آمد پر پارٹی کارکنوں کا مقامی قیادت کے خلاف شدید احتجاج

کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر پارٹی کارکنوں نے مقامی قیادت کے خلاف شدید احتجاج شروع کردیا اور سخت نعرے بازی کی جس پر کپتان اپنے ہی کارکنو ں کو دھمکی دے ڈالی اور کہاکہ کپتان کبھی بلیک میل نہیں ہوتا،یہ مت سمجھنا کہ100لوگ مل کرمجھ کو ڈرادینگے، احتجاج کی ضرورت نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جب پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کراچی پہنچے تو اس دوران ان کے جلسے سے خطاب سے قبل پارٹی کارکنوں نے مقامی قیادت کے خلاف شدید احتجاج شروع کردیا اور سخت نعرے بازی کی جس پر عمران خان بھی جذبات میں آگئے اور اپنے کارکنوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ کپتان کبھی بلیک میل نہیں ہوتا،یہ مت سمجھنا کہ100لوگ مجھ کو مل کر ڈرادینگے، احتجاج کی ضرورت نہیں ہے2،3ماہ میں پارٹی انتخابات ہونے والے ہیں جس میں آپ لوگوں کو اپنی لیڈرشپ چُننے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہی احتجاج کرتی ہیں،مری ہوئی قومیں احتجاج نہیں کرتیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ زندہ قوموں میں سے ہو۔عمران خان نے کہا کہ پہلے کراچی میں میٹنگ سے پہلے سردرد کی گولی کھاناپڑتی تھی،جب بھی میں کراچی آتا تھا ایک گروپ شدید احتجاج کرتاتھا۔ سارے پاکستان کی تحریکیں کراچی سے شروع ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اشرف قریشی کو خودنہیں دیکھا،آخر میں اشرف قریشی کو کراچی کا صدربنا دیا مگر وہ پھر بھی خوش نہیں ہوا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...