امریکہ ، بھارت اور اسرائیل فساد فی الارض کے مجرم ہیں،حامد سعید کاظمی
لاہور(نمائندہ خصوصی )نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل فساد فی الارض کے مجرم ہیں۔ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کے حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو جھنجھورنے کی ضرورت ہے۔بھارت کا جنگی جنو ن جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے مستقل خطرہ بنا ہوا ہے۔پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت بھارت جہنم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام مصطفی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم دنیا کا ایرانی و سعودی بلاگ میں تقسیم ہو نا افسوسناک ہے۔
مسلمانوں کو مسلک کی بنیاد پر تقسیم کرنا امریکہ کا ایجنڈا ہے۔مسلم ممالک کی باہمی لڑائیوں سے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔