پنجاب حکومت فوت شدہ مرکزی ملازمین کو امداد کا نوٹیفکیشن جاری کرے،ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی ،سیکریٹری جنرل سردار سکندر حیات سسرانا،حسن محمود شاہین، ڈاکٹر اظہر علی ،ڈاکٹر صغیر عالم ،چوہدری سکندر ذوالقرنین ،چوہدری فیاض احمد وڑائچ ،محمد یار تُلہ ،احسان فرید چوہدری ،عطاء اللہ خاں عزیز، لیا قت علی ،ملک ناصر عباس و دیگر راہنماوں نے کہا ہے کہ حکومت نے دوران سروس وفات پاجانے والے مرکزی ملازمین کے خاندانوں کی امداد میں300% اضافے ،سرکاری رہائش کے کرایہ میں مکمل چھوٹ،تما م بچوں کو گریجوایشن تک فری تعلیم،پلاٹ کی خریداری کے لیئے خطیر رقم، بیٹی کی شادی پر آٹھ لاکھ روپے امداد،بچوں کا فری علاج،ہاوس بلڈنگ ایڈانس کی ادائیگی کی معافی، بناولنٹ فنڈ سے دو سے پانچ لاکھ تک امداد کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جو نہایت ہی خوش آئند ہے۔ ہم پاکستان کے تمام وزرائے اعلٰی بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمت کے دوران وفات پا جانے والے صوبائی ملازمین کے خاندانوں کو مرکزی ملازمین کے برابر امداد دیئے جانے کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کریں۔