حضورؐکی سیرت کو اپنانے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،علماء اکرام

حضورؐکی سیرت کو اپنانے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،علماء اکرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) ربیع الاول کے حوالے سے گزشتہ روز جامع مسجد میاں محمد فاضل کنال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں حضورْﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی اور مجلس ذکر کی تقریب منعقد کی گئی جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر سیرت النبی ﷺ اور ہماری زندگی کے عنوان پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مولانا حافظ اجود عبیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے اور حضورﷺ کی سیرت اور صورت کو اپنانے میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ، انہوں نے کہا کہ آج ہمارے مشکلات کی بڑی وجہ حضورﷺ کی تعلیمات کو پس پشت ڈالنا ہے، انہوں نے کہا کہ عشق رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ حضورﷺ کی ختم نبوت ،ناموس رسالتﷺ کے تحفظ او ر نسل نو کی ایمان کی حفاظت کیلئے علماء اساتذہ اور والدین اپنا اپنا کردار ادا کریں، تقریب میں مولانا حسن اشرفی ، مولانا حماد حسن ، میاں طلعت محمود، میاں محمد زبیر، میاں احمد فاضل ، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی، مولانا عثمان نور، حافظ سمیع عبداللہ نے بھی شرکت کی۔